کراچی :محکمہ داخلہ سندھ نے ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق کورونا ایس او پیز کا حکم نامہ جاری کردیا ہےصوبے میں موٹر وے پر سفر کرنے کے لیے کورونا ویکسنیشن لازمی قراردی گئی ہے اورکہا گیا ہے کہ بسوں، ریل گاڑیوں، ٹیکسی ڈرائیور، ہوم ڈیلیوری سروس والے اسٹاف کے لئے کورونا ویکسنیشن لازمی ہے اوروہ فوری طورپرویکسینیشن کرالیں۔علاوہ ازیں حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ 26 اور 27 ستمبر کومتعلقہ ادارے خصوصی طور پر کورونا ویکسنیشن کارڈ لازمی چیک کریں اورعملے کی ویکسینیشن نہ کرانے والے بس اسٹینڈ اور بسوں کو سربمہر کیا جائے گا۔محکمہ داخلہ سندھ کورونا ایس او پیز سے متعلق نئے احکامات پر عمل درآمد کے لئے صوبے کے تمام کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں جبکہ پولیس اور انتظامیہ کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔