29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : کمشنر سیسی اور حرجماعت کی ہردل عزیز شخصیت حاجی اسحاق مہر جمعہ کو راولپنڈی کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے ۔ چند روز قبل وہ اسلام آباد گئے تھے جہاں وہ کرونا کا شکار ہوگئے – طبیعت بگڑنے پر انہیں راولپنڈی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی حالت سنبھل نہ سکی اور انہیں نمونیہ بھی ہوگیا ۔جمعہ کو اسحاق مہر اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ ان کی اچانک وفات کی خبر ملتے ہی حر جماعت میں غم و الم کی ایک لہر دوڑ گئی ۔ مرحوم سینئر بیوروکریٹ ہونے کے باوجود بڑے ملنسار اور سادہ طبیعت انسان تھے ۔وہ ایک عرصے تک سندھ ہاوس اسلام آباد کے انچارج بھی رہے اور اس وقت کمشنر سیسی کے طور خدمات انجام دے رہے تھے ۔ مرحوم کی تدفین ان کے آبائی گاوں سکندر آباد چونڈکو نارا میں ہوگی ۔ ان کی میت راولپنڈی سے گاوں منتقل کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

Share            News         Social       Media