29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں طلبہ پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیسٹ میں بے ظابطگیوں کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے طلبہ وطالبات پر تشدد فاشزم کی بدترین مثال ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایسا لگتا ہے، جیسے حکمرانوں نے بلوچستان کے طلبہ و طالبات کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہےانہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی جانب سے ہر اختلافی آواز کے خلاف طاقت کا استعمال معاشرے میں عدم برداشت کو تقویت دے رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ گرفتار طلبہ کو بلاتاخیر رہا کیا جائے، جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا سلیکٹڈ حکمران معصوم طلبہ و طالبات کو تشدد کا نشانہ بنانے پر قوم سے معافی مانگیں۔

Share            News         Social       Media