کراچی :لازمی کورونا ویکسنیشن پر عمل درآمد کے سلسلے میں
محکمہ داخلہ نے کمشنر کراچی,سکھر,حیدرآباد کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال کی مہم 14کتوبر تک جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ تعلیمی اداروں ,شاپنگ پلازہ,پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ویکسین کےبغیر کسی شہری کو سروس فراہم نہ کی جائے ۔ محکمہ داخلہ نے نجی وسرکاری اداروں میں ملازمین کی مکمل کوروناویکسنیشن پر لازمی عمل کرانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔