29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی کے لیے پُر امید ہیں، لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں قومی اسمبلی کے فلور پر اپنے خدشات کا اظہار دلچسپ انداز میں کر ڈالا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے لیے ہماری دعائیں ہیں اور امید ہے کہ وہ ورلڈکپ جیت کر پاکستان پہنچے گی، لیکن اس کے ساتھ ہی میں چاہتا ہوں کہ کپتان بابراعظم سے اسٹامپ پیپر پر لکھوالیا جائے کہ وہ ورلڈ کپ جیت کر سیاست میں حصہ نہیں لیں گے، کیونکہ ہم پہلے ہی بہت بھگت چکے ہیں۔

Share            News         Social       Media