29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

گلوکار فلک شیر کی اپنی نوزائیدہ بچی کے کانوں میں ازان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گلوکار فلک شیر اور سارہ خان گزشتہ روز ایک ننھی پری کے والدین بنے ہیں ،
سارہ خان نے اپنے انسٹاگرام آئی ڈی پر اس حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، ویڈیو میں فلک شیر اپنی نوزائدہ بیٹی کے کانوں میں اذان دے رہے ہیں۔سارہ خان کی یہ ویڈیو سوشل صارفین دیکھ رہے ہیں اور یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک شیر نے اپنی ننھی پری کو گود میں لیا ہوا ہے اور وہ اسکے کانوں میں اذان دے رہےہیں۔سارہ خان نے ویڈیو کے کیپشن میں قرآن پاک کی آیت بھی لکھی ہے ‘فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ’ ’اور تُم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔‘

اب تک سارہ خان کی اس ویڈیو کو دوکروڑ تئیس لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں ۔ جبکہ کئی سوشل صارفین نے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے اور بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے ماشاء اللہ انکی پوسٹ پر لکھا ۔

Share            News         Social       Media