01/06/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرزہان کسٹافین نے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تجارت ، سرمایہ کاری ، سیاحت و ثقافت اور کاروباری رابطوں کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین بہترین سفارتی اور معاشی تعلقات وقت کی ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے مذید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں۔ قازقستان کے سفیر یرزہان کسٹافین نے گورنر سندھ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ترقی و خوشحالی کے فروغ اور امن و سلامتی کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ قازقستان حکومت سماجی و سیاحتی، اقتصادی اور معاشی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش مند ہے۔ 

Share            News         Social       Media