کراچی :گورنر سندھ عمران اسمعیل کی شہید ملت لیاقت علی خان کی قبر پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی ۔گورنر سندھ عمران اسمعیل نے شہید ملت لیاقت علی خان کی 70ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اراکین سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ، سعید آفریدی راجہ اظہر اور تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی سمیت دیگر بھی گورنر عمران اسمعیل کے ہمراہ موجود تھے۔