29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور وزیر اعظم عمران خان کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی۔ سالگرہ کی تقریب میں معروف گلوکار اور رہنما پی ٹی آئی ابرارالحق نے پرفارم کیا، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی 69 سالگرہ کی پروقار تقریب کا گورنر ہاؤس کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں عمران خان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ انکی درازی عمر کے لئے دعا کی گئی۔ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کے ہمدردوں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیئس میں بھی اللہ نے چاہا تو پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی، کراچی سے کئے ہوئے وعدے پورے کئے اور عمران خان ہی ہیں جو صرف پاکستان کا سوچتے ہیں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے عوام کے مسائل کو حل کرکے دم لیں گے۔ پی ٹی آئی رہنماوں نے ابرارالحق کی پرفارمنس پر بھنگڑے بھی ڈالے۔

Share            News         Social       Media