25 کالی مرچ کے دانے لیں اور اس کو ایک شیشے کے
گلاس میں ڈالیں اوراس میں پانی ڈال دیں ،
اور ساتھ میں ایک چمچ سرکہ ڈال دیں ،
اس کو 24 گھنٹے کے لیےپانی میں بھیگا
رہنے دیں ،
ایک گملا ، برتن لے لیں یا زمین میں گڑھا کھود لیں
اس میں گوبر کھاد اورمٹی مکس کر کے ڈال دیں
جس گلاس میں مرچ کے دانے بھگو رکھی ھے اس
کو چیک کریں جو مرچ پانی کے اوپر تیر رہی
ھو اس کو نکال دیں کیونکہ وہ پودا بننے
کے قابل نہیں ھیں اور جو مرچیں نیچے
پانی میں بیٹھ جائیں ان کو گوبر اور مٹی
مکس کر کے اوپر فاصلے پہ رکھ دیں اور اوپر
اس کے گوبر کھاد ڈال دیں ، اور پھر اس
پہ پانی کا ہاتھ سے چھڑکاؤ کردیں ،
یاد رہے کہ پانی زیادہ نہیں ڈالنا صبح شام
اس پہ صرف چھڑکاؤ کرنا ہے۔
اپنے گھروں کے صحنوں اور چھتوں پہ
گنجائش کے مطابق زیادہ سے زیادہ کالی مرچ
لگائیں ، اور بہترین فائدہ اٹھائیں ،
کبھی بھی نرسری سے کالی مرچ کا پودا نا لائیں
کیونکہ وہ کالی مرچ کے نام پہ ایک افریقی
پودا آپ کو تھما دیں گے جس کے پتے بلکل
کالی مرچ کی طرح ہی ہو نگے ۔
دھوکہ کھانے سے بہتر ہے خود محنت کیجئے۔