29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :سندھ میں گھوسٹ ملازمین کے بعد گھوسٹ سیمنار و کانفرنس کے انعقاد کا انکشاف ہوا ہے ۔محکمہ بہبود آبادی سندھ نے گھوسٹ سیمنار کرکے صوبائی خزانے سے80 لاکھ روپے خرچ کرڈالے معلوم ہوا ہے کہ کورنگی،جامشورو،میرپورخاص سانگھڑ میں سیمنار،کانفرنس کے انعقاد کے نام پر پیسے خرچ کیے گئے ۔محکمہ بہبود آبادی سیمنار کے انعقاد،شرکا،ٹرینرزاور دیگر تفصیلات آڈیٹرز کو پیش نہ کرسکا۔محکمہ بہبود آبادی سندھ نے ہوٹل چارجز کی مد میں بھی 39لاکھ روپے خلاف ضابطہ خرچ کئے آڈٹ رپورٹ میں  ٹریننگ،ٹرینرز اور شرکا کی تفصیلات موجود نہیں  لیکن ہوٹل چارجز وصول کرلئے گئےآڈٹ رپورٹ محکمہ بہبودآباد سندھ کی شاہ خرچیاں،33لاکھ روپےکے گفٹ بانٹ دئیے ۔محکمہ بہبود آباد کے ضلعی دفاتر میں تحائف کی تقسیم کا ریکارڈ بھی دستیاب نہیں ہے۔

Share            News         Social       Media