29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے کوٹری میں دیوی ماتا مندر میں چوری اور تھوڑ پھوڑ کا نوٹس, ایس ایس پی جامشورو سے فون پر رابطہ کیا اور واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
صوبائی وزیر نے ایس ایس پی کو ہدایت دی کہ افسوس ناک واقعہ کی فوری ایف آئی آر درج کی جائے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کا فوری سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر کے سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ھندو برادری دیوالی کے تہوار کی تیاریوں میں مصروف ہے، مندر کی بے حرمتی ناقابل برداشت واقعہ ہے ۔ مندروں کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔

Share            News         Social       Media