29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ان ہاؤس تبدیلی نہیں نئےانتخابات چاہتے ہیں۔
پیر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اجلاس کے بعد ان کے رہنماؤں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ان ہاؤس تبدیلی نہیں چاہتے، ان ہاؤس تبدیلی کا تو پیپلز پارٹی بھی کہہ رہی تھی ہم نے نہیں مانا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 20 اکتوبر سے پی ڈی ایم احتجاج کا سلسلہ شروع کرے گی اور اضلاع کی سطح پر مظاہرے ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ساری جماعتوں نے مل کر حکومت کی انتخابی اصلاحات کو مسترد کر دیا ہے۔ ’الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو بھی مسترد کیا گیا ہے کیونکہ یہ آر ٹی ایس کا دوسرا نام ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ جو حکومت خود دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئی اسے کوئی حق نہیں کہ وہ انتخابات کے لیے لائحہ عمل دے۔

Share            News         Social       Media