کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم اساتذہ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ
آج کے اس دن کو منانے کا مقصد استاد کی تعلیم کے حوالے سے خدمت اور استاد کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس دن کے منانے سے استاد کے حقوق اور استاد کی زمہ داریوں کو فوکس کیا گیا ہے، سندھ حکومت نے اساتذہ کی تنخواہیں اور دیگر مراعات کو بھرپور خیال میں رکھا ہے،
سندھ حکومت چاہتی ہے کہ استاد اپنے بہترین تدریسی صلاحیتوں سے سندھ کے بچوں کا مستقبل سنواریں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ استاد کا پیشہ پیغمبرانہ پیشہ ہے اور اس پیشے سے معاشرے اور استاد کی طرف سے ہر لحاظ سے انصاف ہونا چاہئے۔