29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے ۔ایک سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اس پابندی کا اطلاق19اکتوبر کو صوبے بھر میں ہوگا۔محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامہ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ خواتین، بارہ سال سے کم عمر بچے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور صحافی ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔

Share            News         Social       Media