کراچی :محکمہ بلدیات سندھ میں قواعد و ضوابط کےبرخلاف بھرتی ہونےوالے 248یونین کونسل سیکریٹریزکےمعاملے پر تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے انکوائری کمیٹی میں ڈی جی لوکل گورنمنٹ کمیشن,ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ اور ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ بلدیات شامل ہیں کمیٹی پیپلزپارٹی کے پہلے دورمیں بھرتی کیے گئے یوسی سیکریٹریز کی اپائنٹمنٹ کا طریقہ کار ,مشتہر کی گئی اسامیوں کی تعداد کا جائزہ لےگی اور اگر یوسی سیکریٹریز کی بھرتی کا عمل خلاف ضابطہ تھا تو کس طرح اور کس نےان افراد کو پے رول میں شامل کرایا انکوائری کمیٹی مبینہ جعلسازی سےبھرتی کرنےوالےذمہ داروں کا بھی تعین کرکے رپورٹ دےگی۔