29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یومِ سیاہ کے موقع پرگورنر سندھ کا پیغام
کراچی :مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر بھارتی قبضے کے خلاف یومِ سیاہ کے موقع پرگورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ممبر ممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تعمیل کو یقینی بنائے اور اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازع کے پرامن حل کو بھی یقینی بنایا جائے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یہ واحد راستہ ہے جو جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا اور کشمیر کی حق خود ارادیت کے حصول تک پاکستانی عوام کشمیری بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔ گورنر سندھ نے اپنے پیغام میں مذید کہا کہ بھارتی مظالم کی ہولناک ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیری عوام پرعزم ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آج کا دن پاکستانی عوام کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضہ کی مذمّت اور کشمیری عوام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کے طور پر منا رہے ہیں۔

Share            News         Social       Media