کراچی :چیئرمین نادرا طارق ملک نے منگل کومیگا سینٹر نارتھ ناظم آباد، سیمنس چورنگی، لیاقت آباد اور کلفٹن کے نادرا رجسٹریشن سنٹرز کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے شہریوں کو نادرا خدمات کی فراہمی آسان اور باسہولت بنانے کی ہدایت کی۔چیئرمین نادرا نے ہیومن ریسورس ڈائریکٹوریٹ کو شکایات دور کرنے کے لئے 50 ڈیٹا انٹری آپریٹرز اور 15 ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی بھرتی کے لئے فوری طور پر ہدایت جاری کی۔
کراچی:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معاشرے میں خصوصی افراد کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی دھارے تعلیمی اداروں اور ہنر مندی کے پروگراموں کے ذریعے ان کی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا جائے، مخیر حضرات معاشرے سے غربت کے خاتمے کے لیے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں الشفا ٹرسٹ ، سپیشل سکول اور بحالی مرکز کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
میرپورخاص :ڈپٹی کمشنر میرپورخاص وچیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن اینڈ انٹیگریشن کمیٹی پاپولیشن وصحت سلامت میمن نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک وقوم کی ترقی خاندانی منصوبہ بندی کے بغیر ناممکن ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاپولیشن اپنے دفتر میں پاپولیشن وصحت کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کمیٹی ممبران کو ہدایت کی کہ جو بھی کام کیا جائے وہ نظر آنا چاہئے۔
کراچی :نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سیاسی انتخابی قومی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا کہ افغانستان کے حالات پر وزیراعظم خان کا رویہ اظہار خیال غیر حکیمانہ، غیر سفارتی اور تکبر پر مبنی ہے۔امریکہ، یورپ کا انتظار کئے بغیر خِطے کی صورتِ حال اور ہمسائیگی میں امن استحکام اور افغان عوام سے قریبی مضبوط تعلق کی خاطر افغان عوام کی فتح اور عبوری حکومت کو عبوری بنیادوں پر پاکستان تسلیم کرے۔ مسئلہ کشمیر پر اقوامِ متحدہ اور عالمی اداروں کی بھی آنکھیں بند ہیں۔ اِسی طرح حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر بینائی اور جرات عمل کھو چکی ہے۔
کراچی:ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اورسندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے یادگار شہدائے کارساز کا دورہ کیا ۔وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی اقبال ساند اور دیگر عہدیداران انکے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی نے یادگار شہدائے کارساز کو خوبصورت پارک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلدیہ عظمی کراچی کی طرف سے یادگار شہدائے کارساز پر شہدائ کی یاد میں پودے بھی لگائے جائینگے۔
کراچی :وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی، وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی، نجمی عالم، ذوالفقار قائمخانی، آصف خان، سردار نزاکت، خالد لطیف و دیگر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد عثمان فاروقی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بعد ازاں مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔