پاکستان کی نجی فضائی کمپنی سیرین ایئر نے دسمبر سے سعودی دارالحکومت ریاض کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سیرین ایئر کے مطابق چھ دسمبر سے اسلام آباد سے ریاض کے لیے فضائی آپریشن شروع ہورہا ہے۔
ایئر لائن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ ’چھ دسمبر سے اسلام آباد سے ہفتہ وار دو پروازیں ریاض کے لیے شروع کی جارہی ہیں جن کے لیے ٹکٹ کی بکنگ شروع ہو گئی ہیں۔‘
حکام کے مطابق چھ دسمبر سے پیر اور بدھ کو اسلام آباد سے ریاض کے لیے فلائیٹس چلائی جائیں گی۔
پاکستان کی نجی فضائی کمپنی سیرین ایئر نے اس سے قبل بھی دبئی، شارجہ، ریاض اور جدہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کیا تھا تاہم کورونا وبا کے باعث پروازیں منسوخ کردی تھیں۔